سپریم کورٹ :مشال خان قتل کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور


اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی دوران سماعت ملزمان کے وکلا کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے ملزمان کے حوالے سے ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا ملزمان کا مشال خان کے قتل میں براہ راست کو ئی کردار نہیں اور نہ ہی ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن نے شواہد پیش کئے جس پر عدالت نے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرد ی واضح رہے کہ اپریل 2017 میں مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں 25 سالہ طالب علم مشال خان کو سینکڑوں طلبا نے توہین مذہب کے الزام لگا کر قتل کر دیا جس پر پولیس نے مجموعی طور پر 57 طلبا کو ملزمان بنا کر انکے خلاف چالان پیش کیا جس پر ٹرائل کو رٹ نے مشال خان کو گولی مارنے کے الزام میں ملزم عمران علی کو سزائے موت 5ملزمان کو اسکے ساتھ دینے پر عمر قید جبکہ26 ملزمان کو معمولی سزائیں سنائیں تھیں جبکہ ٹرائل کورٹ نے 25 ملزمان کو مقدمے میں عدم شواہد ہونے کی بنا پر بری کردیا تھا سزا پانے والے ملزمان نے ٹرائل کورٹ فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں۔

ای پیپر دی نیشن