خانیوال(نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اشیائے ضروریہ کے از سر نو نرخ مقرر کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس فکسیشن کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء ضروریہ کے نرخ مقرر کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ صارفین کو وافر مقدار میں معیاری اشیاء ضروریہ کی کم نرخوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے انھوں نے کہا کہ بازاروں میں دکاندار اشیاء خورد و نوش کے نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے، گرفتاری، ایف آئی آر کا اندراج اور دکانیں سیل کریں۔