٭٭٭مختصرترین عدالتی خبریں٭٭٭


ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد شان گل نے بی کیٹیگری میں بھرتی ہونے والے پولیس ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فوری طور پر تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 15 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 13 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس عابد حسین چٹھہ نے ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی جانب سے پٹواری کی بھرتی میں گورنمنٹ ملازم کو زائد العمر قرار دینے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو 15 دن میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
 لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی تحفظ سے متعلق درخواست پر لڑکی اور اسکے شوہر کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے
سیشن کورٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر 16 ماہ پروبیشن پر رہنے اور 11 ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیائ￿  لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلائ￿  بحث کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
 ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم  کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن