لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کے بھائی ڈاکٹر آغا کاظم علی خان منگل کے روز انتقال کرگئے۔ ان کی نمازِ جنازہ بند روڈ کے قبرستان میں ادا کی گئی، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں سینیٹر کامل علی آغا، اقبال چوہدری، محمد ناصر اقبال خان، سلمان پرویز، محمد جاوید اقبال گورایہ، عمر اسلم، اقبال خان، حاجی حنیف، نذیر خان سواتی، عرفان نذیر، میاں سعید آرائیں‘ سرفراز گوندل سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر آغا کاظم علی خان مرحوم کی رسم قل آج 12 جنوری 2022ء بروز بدھ نماز ظہر اور نمازِ عصر کے درمیان سینیٹر کامل علی آغا کی رہائشگاہ بلال گنج لاہور میں ادا کی جائے گی۔
سینیٹر کامل علی آغا کے بھائی ڈاکٹر آغا کاظم علی انتقال کر گئے‘ سپردخاک
Jan 12, 2022