ساہیوال‘ راوی کے کٹاؤ پر الرٹ جاری‘ تریموں سے آج بڑا ریلا گزرنے کا امکان 

Jan 12, 2022

وزیر آباد/علی پور چٹھہ/ ساہیوال (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) علی پور چٹھہ سے ملحقہ دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر 64,944 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر گیا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیڈ تریموں کے مقام پر 1 لاکھ سے زائد کیوسک کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان اور فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ حالیہ بارشوں سے  بارشی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔  جبکہ ایری گیشن انتظامیہ اس تمام صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ ہے۔ رہائشیوں کو اطلاعات کر دی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں۔ ساہیوال  سے نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار کے مطابق موضع داد بلوچ کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کے کٹائو پر ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے بیٹ کی آبادی کو خطرہ کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر ریسکیو 1122‘ محکمہ صحت‘ لائیوسٹاک اور دیگر محکموں نے ہنگامی بنیادوں پر فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے۔ 

مزیدخبریں