خاتون نے  اراضی کے فرنٹ پر قبضہ کر لیا پولیس بھی مل گئی ‘ محمد اسلم، خادم حسین

Jan 12, 2022


 ملتان (جنرل رپورٹر)تحصیل میلسی کے علاقہ 125/wbکے رہائشی محمد اسلم، خادم حسین نے اہلخانہ کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں مقیم دور کے رشتہ دار محمد شکیل کی ہمشیرہ مسماۃسمیرا مائی نے ہماری مذکورہ اراضی کے فرنٹ رقبہ پر قبضہ کیا ہوا ہے  سی آئی اے تھانہ لاہور میں تعینات انسپکٹر حسین حیدر شاہ کانسٹیبل محمد اعظم، اے ایس آئی تھانہ ماڈل ٹاؤن لاہور ذوالفقار کے ساتھ ملی بھگت کرکے  گھر پر دھاوا بول دیا   ہمیں لاہور لے گئے اور تھانہ گارڈن ٹاؤن میں چوری کے مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی  8روز تک غیر قانونی حراست میں رکھ کر ہمیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے 11لاکھ 40ہزار روپے وصول کرکے ہماری جان چھوڑی  عدالت نے حکم دیا کہ ہمیں غیر قانونی طور پر کسی طور حراساں نہ کیاجائے لیکن کوٹ لکھپت میں پیشی کے موقع پر ہمیں اور اہلخانہ کو تحفظ فراہماو  جھوٹے مقدمات خارج  ہماری رقم واپس کرائی جائے 

مزیدخبریں