خانیوال (نمائندہ خصوصی) پنجاب کالج عبد الحکیم کاپہلا بی ایس سالانہ کنونشن نجی ہال میں منعقد ہوا مہمان خصوصی چیئرمین اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈئر راشد منہاس اور ڈائریکٹر پنجاب کالج چوہدری اکمل طارق تھے دیگر مہمانان اعزاز بریگیڈئیر(ر) لیاقت علی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمار رؤف،کیل مہر افتخار نکیانہ، ساجد پرویز ڈائریکٹر پنجاب کالج چوہدری عارف خزیمہ اکمل،پرنسپل پنجاب کالج پیر محل زاہد ظریف اور پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر کاشف محمود تھے۔ ۔مہمان خصوصی نے پوزیشنز لینے والے طلبا اور طالبات میںمیڈلز اور ڈگریاںتقسیم کیں ۔ مہمان خصوصی بریگیڈئر اینٹی نارکوٹکس فورس راشد مہناس نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو منشیات سے پاک رکھنے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں ملک کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے علاقے میں پنجاب گروپ آف کالجز بڑے شہروں جیسی سہولیات دے رہا ہے ۔ڈائریکٹر پنجاب کالج چوہدری اکمل طارق نے ہم تعلیم کے فروغ کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔