پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، پنجاب، بلوچستان اسمبلی میں وفودکے زیادہ   تبادلوں پر اتفاق 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ساجد احمد خان بھٹی کی زیرِ قیادت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ممبران کی پنجاب اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے درمیان روابط اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے آڈٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا اور چیئرمین ساجد احمد خان بھٹی نے محکمہ زراعت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ پیرازکے جوابات کے لیے محکمے کا متعلقہ آفیسر کمیٹی کے اجلاس میں لازمی شرکت کرے۔ کمیٹی کی جانب سے ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد کے آڈٹ پیراز کے جوابات غیر تسلی بخش قرار دئیے گئے۔ چیئرمین پی اے سی ساجد احمد خان بھٹی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ احتیاط اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ آڈٹ رپورٹس جاری کریں۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، اراکین اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی، غلام علی اضغر لہری، عبدالرحمن خان، سعید اکبر خان اور احمد علی اولکھ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن