صرف پیپلزپارٹی ہی عوام کو ریلیف دے سکتی ہے:پیر نعیم الدین سیالوی 

Jan 12, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ پی ٹی آئی کے این اے92 کے ٹکٹ ہولڈر پیر نعیم الدین سیالوی نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 23جنوری کو اپنے حلقے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جوق در جوق پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ عوام کو یقین ہے کہ انہیں صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی ریلیف دے سکتی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے کا مطلب پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ بھرپور اور تاریخی ہوگا۔ ہمخیال جماعتوں کو لانگ مارچ اورکسان مارچ میں شرکت کے لئے کمیٹیاں بنا کر مدعو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

مزیدخبریں