منی بجٹ 22کروڑ عوام کیلئے موت کا پروانہ ہے ، حافظ حمداللہ 

اسلام آباد(خبر نگار)منی بجٹ پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ معاشی طور پر 22کروڑ عوام کیلئے موت کا پروانہ ہے یہ منی بجٹ نہیں سونامی بجٹ ہے چس سے مہنگائی کا سونامی آئیگا اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ یہ عوام کو نہیں آئی ایم ایف کوریلیف دینے کی بجٹ ہے ثابت ہوا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے ایمان داری سے لیٹ چکاہے عمران خان پاکستان کا وزیراعظم نہیں بلکہ آئی ایم ایف کازرخرید مہرہ ہے آئی ایم ایف کے حکم پر پارلیمنٹ میں عوام دشمن منی بجٹ منظورکیاجارہاہے عمران خان قوم کو بتا یہ پاکستان کا پارلیمنٹ ہے یاآئی ایم ایف کاتم نے ایک ارب ڈالر کیلئے پارلیمنٹ کی خود مختاری دا پر لگادی ہے پی ڈی ایم منی بجٹ کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ جوتے کی نوک پر رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن