اسلام آباد(خبر نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان مسلم لیگ(ق )سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سینیٹرکامل علی آغا کے بھائی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی ہمت عطاکریں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان نے بھی سینٹر کامل علی آغا کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔