راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومتِ پنجاب حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا سانحہ مری پر اپنی اپنی سیاسی دکانداری چمکانا افسوسناک ہے،پوری قوم جانتی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء کے لواحقین آج بھی شہباز شریف سے انصاف مانگ رہے ہیںجبکہ تھر میں بلک بلک کر دم توڑنے والے معصوم بچے بلاول سے اپنا قصور پوچھتے ہیں، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ پیپلز پارٹی عرصہ دراز سے سندھ پر حکومت کرتی آرہی ہے لیکن تھر میں معصوم بچے علاج کے بغیر آج بھی مر رہے ہیں، کئی دہائیوں تک پنجاب پر حکمرانی کرنے والے شریف خاندان نے مری میں اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مری کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری شروع ہو چکی ہے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین ہو گا اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھرپور ایکشن لیں گے۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا سانحہ مری پر سیاسی دکانداری چمکانا افسوسناک ، حسان خاور
Jan 12, 2022