کوئٹہ(اے پی پی) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی عمل کی رفتارو معیار پر گہری نظر رکھی جائے،عوامی مفاد کی ترقیاتی اسکیموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ضلع بھر میں امن و امان اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے انتظامی افسران و اہلکاران بھرپور اقدامات اٹھائیں۔ضلع بھر میں مضر صحت اشیاخصوصیا گٹکا مافیا کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل کے ضلعی انتظامی افسران کے اجلاس کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں شریک افسران پر روز دیا کہ عوام کی روزمرہ کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے نیز اس حوالے سے جاری ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل کیلئے بر وقت اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی (جنرل) اے ڈی سی ریونیو روحانہ گل کاکڑ‘اسسٹنٹ کمشنرز و تحصیلدار اوتھل نے شرکت کی۔
عوام کو روزمرہ سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے:افتخار احمد بگٹی
Jan 12, 2022