کوئٹہ(اے پی پی) وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال جاکر سابق نگران وزیراعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کے زیر علاج بھائی نوابزادہ بارو خان باروزئی کی عیادت کی جو گزشتہ دنوں فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعلی نے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔