لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت) قلعہ دیدار سنگھ،لدھیوالہ وڑائچ عالم چوک، مغل چک ،شیرا کوٹ ،قلعہ میاں سنگھ سمیت دیگر علاقوں میں نجی آٹا چکی مالکان نے گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت 85 روپے سے 90روپے کلو تک کر دی جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کیلئے چکیوں سے آٹا خریدنا ناممکن ہو کر رہ گیا اور وہ سوکھے ٹکڑے کھانے پر مجبور کردئے گئے۔اس حوالے سے آٹا چکی مالکان نے بتایا ہے ہم منڈیوں سے 28 سو روپے فی من گندم خریدنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری تھی۔