وکلاء برادری کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے:خالدہ شاہد ،ہارون شہزاد

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار روم میں ڈسٹرکٹ بار کے  نومنتخب عہدیداروںکے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر خالدہ شاہد ایڈوکیٹ ، سیکریٹری جنرل ہارون شہزاد ودیگر عہدیداران نے کہا کہ وہ باراور بینچ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور وکلاء برادی کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوںکو بروئے کارلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیاب کروایاہے وہ اسے کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ اور قانون کی بالادستی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کارلائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ وکالت کا پیشہ ایک معزز پیشہ ہے جس کے وقار کی بلندی کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ تقریب سے سابق صدوربار الطاف اصغر بھٹی، ملک جمیل اعوان، سفیان بھٹی ، ملک محمد اعظم اعوان، رانا مدثر ،ممبر پنجاب بار کونسل فاروق کھوکھر، عامر نزیر ، چوہدری تجمل رضا، محمد مدنی، معظم بھٹی، ملک وقاص ودیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن