کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) ٹیکس کلچر اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات قابل ستائش ہیں جس پر پوری قوم کو عمل کر کے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سٹی کامونکے کے کوآرڈینیٹر و سابق چیئرمین یونین کونسل گھنیاں چودھری عرفان یونس ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو اس کے اصل ٹریک پرلانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے اب ملک تیزی کیساتھ ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوگیا ہے ۔
ٹیکس کلچر اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں:عرفان یونس
Jan 12, 2022