کراچی ( کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر چیئرمین افتخار علی ملک،صدر زبیرطفیل، تنویر احمد شیخ، ظفر بختاوری، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، شیخ خالد تواب دیگر رہنماؤں اور یو بی جی کے دیگر اراکین نے پاک کی جانب سے مری میں برف باری میں پھنسے ہوئے افراد کوبچانے کیلئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں فوج شدید برفباری میں پھنسی قیمتی جانوں کو بچا رہی ہے اورہمیں ان حالات میں بحیثیت قوم مری میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے کام کرنا چاہیئے۔مری آفت پر تبصرہ کرتے ہوئے یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ جاتی اگر مری میں پھنسے ہوئے اوروہاں سڑکوں پر بے بس سیاحوں کو بچانے کے لیے پاک فوج کے جوان بروقت نہ پہنچتے۔یو بی جی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غیر معمولی برف باری اور مری میں ہزاروں لوگوں کے رش سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں اورصورتحال قابو سے باہرہوئی، گزشتہ دو روز سے جاری برف باری کے سبب مری جانے والی سڑکیں اور اندرونی راستے بند تھے جس کی وجہ سے ریسکیو کا کام اور بھی مشکل ہو گیا ،خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں سیاح بغیر کھائے اور پیئے سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے تھے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے لیڈران مری سانحہ میں 23افراد کے جاں بحق ہونے والے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مری سانحہ میں فرائض میں غفلت برتنے والے تمام افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں۔
مری سانحہ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہیں، ایس ایم منیر
Jan 12, 2022