جارج ٹائون( پی پی آئی )آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 14جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 15جنوری کو پاپوا نیوگنی کے خلاف میچ سے کرے گی۔ 5 فروری تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔