حکومت بتائے 4 برس میں کتنے نئے ٹیکس دہندگان کو تلاش کیے:جمیل اختر

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر جمیل اختر بیگ نے کہا ہے کہ حکومت اورایف بی آر کی مشینری بتائے کہ دعوئوں کے باوجود حالیہ 4سالوں میں کتنے نئے ٹیکس دہندگان کو تلاش کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی مانیٹرنگ کیلئے الگ سے ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور ٹیکس بار کے دفتر میں ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے دفاتر میں بیٹھ کر ان افراد کو بھی 2016ء کی ریٹرن جمع کرانے کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جوانتقال کر چکے ہیں جبکہ بہت سے ایسے ہیں جن کے 2016ء میں شناختی کارڈ بھی نہیں بنے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میںگزشتہ 4 سالوں سے یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ ہمارے پاس 2 کروڑ افراد کا ڈیٹا موجود ہے جو ٹیکس دینے کی استطاعت رکھتے ہیں لیکن ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر رہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ حکومت اور ٹیکس جمع کرنے والے ادارے کی ناکامی نہیںہے کہ وہ ڈیٹا ہونے کے باوجود اتنی بڑی تعداد کو ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں کر سکے۔ ایف بی آر کی مشینری کی تعداد33 ہزار سے زائد ہے لیکن یہ صرف دفاتر میں بیٹھ کر خوف و ہراد پھیلاتے ہیں ۔ 4 سالوں میں ایف بی آر نے کتنے ٹیکس دہندگان تلاش کیے، کتنا ٹیکس بیس بڑ ھایا جس سے کتنا ملک کافائدہ کیا۔ اس کے بارے میں قوم کو بھی آگاہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...