گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی یونس انصاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے کوشاں ہیں وزیر اعظم کے وژن کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، پنجاب میں برسوں سے قابض لینڈ مافیا کے خلاف کا رروائیا ںقابل ستائش ہیں، عوام کے حقوق کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری بھی موجود تھے حاجی یونس انصاری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 75سال کے مسائل سے نبرد آزما ہیں ملک کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنانا ان کا خواب ہے ان کے اس وژن کی تکمیل کے لئے ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں سر کاری اراضی پر قابض لینڈ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے ماضی کی حکومتیں قبضہ مافیا کی سر پرستی اور حوصلہ افزائی کرتی رہیں لیکن موجودہ حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف مستقل آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
عمران خان ملک کو فلاحی مملکت بنانے کیلئے کوشاں ہیں: یونس انصاری
Jan 12, 2022