لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجا ب وسطی محمد جاوید قصوری ، سیکرٹری جنرل نصراللہ گورائیہ، نائب امراء سردار ظفرحسین خان، وقاص احمدبٹ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ ساجد اقبال ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمدفاروق چوہان اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمران الحق نے لاہور پریس کلب کے انتخاب میں کامیاب ہونے والے نو منتخب صدر اعظم چوہدری، سیکرٹری عبدالمجید ساجد اوردیگر عہدیداران کو مبارکباددیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔