گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت رضائے مصطفے پاکستان کا اجلاس زیر صدارت مولانا پیر محمد دائود رضوی منعقد ہوا۔اجلاس میں سانحہ مری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکمران اپنی خفت مٹانے کیلئے مری کا نام بدلنے اور ضلع کا درجہ دینے کا سوچ رہے ہیں حالانکہ کے پہلے سانحہ کا محرک بننے والوں کا کھوج لگا کہ ان کو قرار واقعی سزا دینی چاہیئے۔ صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونا تو بہت بڑی بات ہے لوگ انسانیت کے اصول ہی بھول گئے ہیں۔کئی حکومتی کارندوں اور ہوٹل مالکان نے بے حسی کی انتہا کردی انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پیسے بٹورنے کیلئے ٹورازم کا بڑا شوق رکھتے ہیں لیکن پہلے کچھ تیاری تو کرلیں۔اجلاس میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
حکمران خفت مٹانے کیلئے مری کا نام بدلنے کا سوچ رہے ہیں: دائود رضوی
Jan 12, 2022