لاہور(سٹی رپورٹر ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ رواں برس پی کے ایل آئی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ شروع کر رہے ہیں ، پی کے ایل آئی میں 58 ہزار ڈائیلائسز ہوئے، کوشش ہے جولائی تک پی کے ایل آئی مکمل فعال ہو جائے، پی کے ایل آئی کی سروسز میں اضافہ کریں گے، پہلی بار کسی ماں باپ نے اپنے بچے کے اعضا ڈونیٹ کیے، انسانی اعضا کے عطیے کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں، پی کے ایل آئی میں اب تک 140 لیورٹر انسپلانٹ ہوچکے ہیں۔ منگل کے لاہور میں پی کے ایل آئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی کے ایل آئی ہسپتال میں پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ ماں باپ نے وینٹی لیٹر پر بچے کے اعضاء عطیہ کئے بچے کے والدین نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس کی جگر اور گردے کی ڈونیشن پاکستان جائے پہلی بار ایسی ڈونیشن ماں باپ نے کی ہے گردے کی اور جگر کی ٹرانسپلانٹ کی ڈونیشن اس سے قبل کبھی نہ ہوئی میرے خیال میں اس سے بڑی قربانی کی مثال نہیں ملتی بچے کی جگر اور گردے عطیہ کرنے والے والدین کے شکر گزار ہے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی کے ایل آئی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کئے جارہے ہیں پی کے ایل آئی ہسپتال کو وزیر اعلیٰ کی زیر پرستی حاصل ہے۔
یاسمین راشد