لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)یوریا کھاد کی عدم دستیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا،درخواست شہری توفیق احمد نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں گندم کی کاشت ہوچکی ہے اور یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے، حکومت نے اس سال گندم کی پیداوار کا ہدف 30 لاکھ ٹن مقرر کیا، پاکستان میں تیار کردہ یوریا کھاد بیرون ملک سمگل کی جارہی ہے۔، حکومتی ادارے کھاد زخیرہ کرکے مہنگی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کررہے، استدعا ہے حکومت کو یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
یوریا کھاد کی عدم دستیابی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج‘وفاقی صوبائی حکومت سے جواب طلب
Jan 12, 2022