لاہور(سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کرنے والے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کامیاب بیٹر راس ٹیلر اپنی الوداعی تقریر کے دوران جذباتی ہوگئے، اْن کی آنکھوں میں آنسو بھی دیکھے گئے۔نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کو الوداع کہنے کیلئے پوری نیوزی لینڈ ٹیم ٹیلر کے گرد جمع ہو گئی۔راس ٹیلر نے اپنی الوادعی تقریر میں کہا کہ اپنے کیریئر کا اختتام جیت اور وکٹ کے ساتھ کرنا بہت اچھا لگا، میں جیت کے ساتھ اپنے کیرئیر کا اختتام کرنا چاہتا تھا اور ساتھی کرکٹرز نے ایسا کر دکھایا۔ بنگلہ دیش نے ہمیں کئی بار بہت دباؤ میں ڈالا۔راس ٹیلر نے میچ کے بعد کہا کہ ہم میچ کے آغاز میں دباؤ میں تھے، لیکن پھر ہم نے رنز بنائے جس سے ہماری پوزیشن مستحکم ہوگئی۔تقریر کے دوران جذباتی ٹیلر اپنے آنسو نہ روک سکے، اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن قومی ترانے کے دوران 37 سالہ بیٹر کی آنکھوں میں آنسو دیکھے گئے تھے۔