لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میںکپتان ویرات کوہلی 79 رنز بناکر نمایا رہے۔کاگیسو ربادا نے 4 اور مارکو جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 17 رنز بنالیے تھے ‘ خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 206 رنز درکار ہیں۔