مقتول تاجر امان اللہ کی نماز جنازہ ادا ، مشتعل مظاہرین کا نادرن بائی پاس پر دھرنا

کراچی(نیوز رپورٹر) گزشتہ روز عبداللہ گبول گوٹھ گلشن معمار پی ایس 122 میں ڈکیتی کی واردت میں مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے نوجوان تاجر اور جے یوآئی ہمدرد امان اللہ خان کی نماز جنازہ عبداللہ گبول گوٹھ پارک میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ جے یوآئی سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد نے پڑھائی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ایم پی اے پی ایس 122 رابستان خان ، جے یوآئی کے رہنماں مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی ، مولانا فتح اللہ ، حافظ غلام مصطفی سومرو، مولانا محمد خان گبول،  مولانا عبدالرشید نعمانی ، مولانا زرین شاہ ، مولانا ملک عنایت اللہ مسعود ، نورسلیم صابر ،  مفتی علیم الحق فاروقی ، مولانا یوسف حسن زئی ، محمد شریف گبول، رئس حبیب اللہ اندھڑ، حافظ ممتاز بوزدار ، مور خان گائیچو ، سلیمان گبول  سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے،نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ورثا نے لاش کیساتھ نادرن بائی پاس پر پرامن دھرنا دیا ،دھرنے کے باعث دو طرف ٹریفک معطل ہوگئی ، دھرنے کے شرکا نے بدامنی کے خاتمے کیلئے حکومت سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن