محکمہ مال ،رجسٹری محرروں سمیت 19کلرکوں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن  

راولپنڈی(محبوب صابر )محکمہ مال ضلع راولپنڈی میں تعینات رجسٹری محرروں سمیت 19کلرکوں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرد یا گیا ٹوٹیفکیشن کے مطابق جونیئر کلرک قیصر زمان رجسٹریشن کلرک رورل کوا سٹیبلشمنٹ برانچ، سینئر کلرک ابرار شاہ کو رجسٹریشن کلرک رورل سے اے سی صدر آفس ، جونیئر کلرک عرفان احمد کیانی کو رجسٹریشن کلرک سے اے سی صدر آفس، سنیئر کلرک گلزار احمد کو رجسٹریشن کلرک کینٹ سے ریفنڈ کلرک،جو نیئر کلرک ثاقب اقبال رجسٹریشن کلرک سے اے سی ٹیکسلا آفس، جونیئر کلرک ارسلان رشید کورجسٹریشن کلرک گوجر خان سے اے سی گوجر خان آفس تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن