اسپاٹی فائی اور کوک اسٹوڈیو پاکستان کے درمیان اشتراک ، معاہدہ سائن 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) دنیا کی سب سے مقبول آڈیو اسٹریمنگ سبسکرپشن سروس ، اسپاٹی فائی نے سال 2022 میں  کوک اسٹوڈیو پاکستان کے ساتھ الحاق کرکے باضابطہ کوک اسٹوڈیو: پاکستان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت اسپاٹیفائی اب رواں سال کوک اسٹوڈیو پاکستان کا باضابطہ میوزک اسٹریمنگ پارٹنر ہے۔ اس اشتراک کے زیر اہتمام کوک اسٹوڈیو پاکستان کے گلوکاروں کے پاس اسپاٹی فائی کے 381 ملین صارفین کو اپنا میوزک پیش کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ اور وہ عالمی سطح پر 184 مارکیٹوں تک رسائی ہوگی۔ کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے وائس پریذیڈنٹ، فہد اشرف نے کہا، "رواں سیزن میں کوک اسٹوڈیو ایک بالکل نئے ایوٹار کے ساتھ واپس آرہا ہے

ای پیپر دی نیشن