میونسپل کارپوریشن سے کرپشن‘ سرخ فیتہ کلچر ختم کرنے کا الٹی میٹم 

Jan 12, 2022

ملتان ( خبر نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے معاملات درست کرکے صحیح معنوں میں عوامی خدمت کا ادارہ بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور سرخ فیتے کا کلچر کارپوریشن سے ختم کیا جائے بصورت دیگر سخت احتساب کیلئے تیار رہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن دفتر کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او چوہدری فرمائش علی بھی اجلاس میں موجود تھے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے گا جبکہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور تجاوزات خاتمے کو بھی ترجیح بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کا مکمل فزیکل آڈٹ کرکے ادائیگیاں کی جائیں اور کرپشن میں ملوث ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔

مزیدخبریں