ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈی جی سوشل ویلفئیر مدثر ریاض ملک کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے کہا کہ نادار افراد کو سبسڈی ریٹ پر مخصوص اشیاء خوردونوش فراہم ہونگی۔احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن تیزی سے جاری ہے۔مستحق گھرانہ خود کو احساس راشن رعایت ویب سائٹ پر رجسٹر کرائے ۔ احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن میں ڈویژن ملتان سر فہرست رہا۔نیشنل بنک تمام رجسڑڈ دکانداروں کی انسپکشن کرے گا اور اکاؤنٹ کھولے گا۔اکاؤنٹ کیلئے کاروباری اکاؤنٹ ہونا لازمی نہیں اور ذاتی اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے۔ہر اشیاء خوردونوش کی فروخت پر 8 فی صد کمیشن دیا جائے گا۔ڈی سی عامر کریم خاں نے کہا اور کریانہ مالکان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔سیل پر پرکشش کمیشن،سہہ ماہی میں کارکردگی کی بنیاد پر انعامات دیے جائیں گے۔