ملتان ( پ ر ) ملتان ٹی ہاوس میں ملتان رائٹرز کلب کے زیر اہتمام منفرد لہجے کے خوبصورت شاعر نوازش علی ندیم کے شعری مجموعے" حئی علی العشق" کی تقریب پذیرائی منعقد ہوئی۔۔ صدارتی خطاب میں ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ یہ صدا لگانے کے لئے ایک جرآت درکار ہے کہ آو عشق کی طرف اور نوازش نے یہ صدا لگائی ہے تو اس کے پاس اس کا مکمل جواز ہے اور عصری صورت حال اور باطنی واردات کا بہت خوبصورت اظہار ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر سہیل نے کہا کہ اس دہشت گردی کی فضا میں یہی نعرہ مناسب ہے۔تقریب سے صائمہ نورین بخاری ، فرخ رضا ترمذی ، قیصر عباس صابر ، قمر رضا شہزاد اور رضی الدین رضی نے بھی خطاب کیا ۔ شاکر حسین شاکر نے نقابت کی خانیوال سے طاہر نسیم اور امتیاز اسد ، کبیروالا سے فرخ رضا ، ایلیا ، بہاولپور سے ڈاکٹر عامر سہیل اور ڈاکٹر نعیم سجاد خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کے لئے تشریف لائے۔ شازیہ رباب۔ ڈاکٹر راشدہ قاضی۔ ڈاکٹر رابعہ نسا کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔ملتان سے مسیح اللہ جام پوری ، سہیل رسول ، شاہد رسول ، یوسف بٹ ، افتخار جعفری ، اکبر ہاشمی ، علی سخنور، عامر شہزاد صدیقی ، امجد فاروق ڈاہا، عمران شہزاد ، صہیب و دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
نوازش علی ندیم کا ‘‘حئی علی العشق‘‘ عصری صورتحال کا خوبصورت اظہار‘ ڈاکٹر انوار احمد
Jan 12, 2022