وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

Jan 12, 2022 | 11:27

ویب ڈیسک

ملاقات میں عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق

سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پوائنٹ سکورنگ نہ کریں، حکومت قائم رہے گی ،گورنر پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گورنر ہائوس پہنچے، ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے صوبے میں انصاف کارڈ کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا، ملکی معاشی ترقی میں اپوزیشن کی رکاوٹوں کو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی قرار دے دیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پوائنٹ سکورنگ نہ کریں، مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جاے گا مگر حکومت قائم رہے گی،۔ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، اپوزیشن کو بھی سب سے پہلے ملکی و عوامی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے، صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

مزیدخبریں