جرمنی،ایئرپورٹ پر جگہ چھن جانے کے خوف سے 18000خالی پروازیں

لفتھانسا نے اہم شہروں کے ہوائی اڈوں پر اپنی جگہ بچانے کے لیے 18 ہزار خالی پروازیں چلائیں،رپورٹ

 مشہور ایئرلائن لفتھانسا نے مشہور اور مصروف ہوائی اڈوں پر اپنی پارکنگ کھودینے کے خوف سے ایک دو نہیں بلکہ 18000 ایسی پروازیں چلائیں جن میں مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کچھ پروازیں برسلز ایئرلائن نے انجام دیں جو لفتھانسا کی ذیلی کمپنی بھی ہے۔ گروپ نے تصدیق کی کہ برسلز نے 3000 اور لفتھانسا نے 15000 پروازیں ایسی کیں جن میں بہت ہی کم مسافر تھے یا بالکل خالی تھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپی قوانین کے تحت اگر فضائی کمپنیاں اپنی جگہ(سلاٹ)محفوظ بنانا چاہتی ہیں تو ضروری ہے کہ وہ بڑے فضائی اڈوں پر آمدورفت کا سلسلہ جاری رکھیں۔یعنی اس کا مطلب ہوا کہ نہیں آگے تو کھودوگے والامعاملہ ہے جس کے تحت لینڈنگ اور ٹیک آف کا 80 فیصد کوٹہ استعمال کرنا ہوتا ہے ورنہ وہ ضائع ہوجاتا ہےاور کسی دوسری کپمنیوں کو دیدیا جاتا ہے۔ یورپ میں بالخصوص قوانین بہت سخت ہیں اور کورونا وائرس کی تازہ ترین لہر کی وجہ سے فضائی سفر 50 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔ تاہم لفتھانسا واقعے کے بعد فضائی کمپنیوں نے یورپی یونین پر فضائی قوانین پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔لیکن حالیہ چند دنوں میں یورپی ممالک کی پروازوں میں 33ہزار کی کمی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...