وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کامل علی آغا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے.

ای پیپر دی نیشن