توہین عدالت درخواست، سیکرٹری وزارت قانون اور چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس 


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں وکلاء کمپلیکس کی جلد تعمیر سے متعلق ورک آرڈر جاری نہ کرنے پر اسلام آباد بار کی جانب سے دائر توہین عدالت درخواست میں سیکرٹری وزارت قانون اور چیئرمین سی ڈی اے کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار حفیظ اللہ یعقوب نے موقف اختیار کیاگیا کہ ورک آرڈر جاری کر کے کام شروع کرنا تھا مگر کچھ نہیں کیا گیا، میں خود فریقین سے ملا، ایک ماہ میں ورک آرڈر جاری کرنے کا کہا گیا تھا، استدعا ہے کہ فریقین کو کل ہی طلب کر لیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت ایسا کوئی تاثر نہیں دینا چاہتی کہ اپنے کاموں میں تیزی دکھاتے ہیں، میں ڈائریکٹ کبھی کسی کو نہیں بلاتا، اگلا پیر یا منگل رکھ لیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن