فرانس کے چارلی ہیبڈونے خامنہ ای کے خلاف پھر کارٹون شائع کر دئیے

Jan 12, 2023


پیرس (این این آئی)فرانس کے توہین آمیز کارٹونوں کی وجہ سے  مشہور اخبار چارلی ہیبڈو نے دوسری بار ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے خلاف کارٹون شائع کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے بارے میں اس طرح کے کارٹون شائع کرنے اور مہسا امینی کے ایشو کی حمایت کرنے پر ایران اور اس کے اتحادیوں نے دو روز پہلے چارلی ہیبڈو سے احتجاج کیا تھا۔


اسی طرح ایرانی رہبر کے بارے میں کارٹونوں کی اشاعت کے باعث یہ اخبار پچھلے ہفتے ہیکنگ کی کوشش کا بھی نشانہ بن چکا ہے۔چارلی ہیبڈو کے ایڈیٹر نے لکھا کہ ملا لوگ اخبار سے خوش نہیں ہیں، کیونکہ ان کے لیڈر کے کارٹون بنائے گئے ہیں۔رس نے بدھ کے روز کی اشاعت کا حصہ بنائے گئے اسی طرح کے کارٹونوں کے حوالے سے کہاکہ اپنے اوپر ہنسنا کبھی بھی ظالموں کو پسند نہیں رہا۔

مزیدخبریں