کرونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پربر طانوی رکن پارلیمنٹ معطل 


لندن  عارف چودھری )  لیسٹر شائر سے کنزر ویٹیو ایم پی اینڈریو برجن نے ویکسین کا ہولوکاسٹ سے موازنہ کیا تھا۔ ٹوری چیف وہپ سائمن ہرٹ کا کہنا ہے کہ اینڈریو برجن لائن کراس کر گئے تھے۔ انہوں نے نامناسب تبصرہ کر کے بڑا جرم کیا۔ وزیراعظم رشی سونک نے بھی اینڈریو برجن کے تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی ناقابل برداشت قرار دیا۔ سائمن ہرٹ نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک اینڈریو برجن آزاد امیدوار کے طور پر پارلیمنٹ میں بیٹھ سکیں گے۔ سائمن ہرٹ نے کہا کہ کروناسے حفاظت کیلئے ویکسین بہترین دفاع  ہے۔ اس حوالے سے غلط معلومات جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...