سکولوں میں بچے سبزے میں وقت گزارکر گلوکوز اور کولیسٹرول کم کر سکتے ہیں: ماہرین

Jan 12, 2023


آسٹن، ٹیکساس (نیٹ نیوز) اگر ممکن ہو تو سکولوں اور کالجوں میں سبزے کے پاس طلباء وطالبات کو مختلف سرگرمیاں کرائی جائیں تو اس سے ان کی صحت کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس سے خون میں کولیسٹرول اور شکر میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔ 
ہیوسٹن میں واقع یونیورسٹی آف ٹیکساس کیماہرین نے اس ضمن میں اٹکل کنٹرول ٹرائل (طبی آزمائشیں) کی ہیں۔ انہوں نے دیکھا کہ ٹیکساس کی کئی سکولوں میں پہلے سے جاری باغبانی، سبزی ساگ پکانے اور کچھ وقت وہاں گزارنے سے بہت فوائد مل سکتے ہیں۔ جامعہ ٹیکساس کے ماہرین نے نوٹ کیا کہ اس پروگرام سے وابستہ طلباء و طالبات  کے خون میں گلوکوز اور کولیسٹرول میں کمی دیکھی گئی۔

مزیدخبریں