نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، سرگودھا میڈیکل کالج کو فیصل آباد یونیورسٹی کا جزو بنا دیا گیا 


لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور سرگودھا میڈیکل کالج کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا جزو کالج بنا دیا۔ اس حوالے سے سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قبل ازیں نواز شریف میڈیکل کالج یونیورسٹی آف گجرات اور سرگودھا میڈیکل کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے جزو کالج تھے۔ مزید برآں یو ایچ ایس کے جناح کیمپس کالا شاہ کاکو میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے خصوصی کمپنسیٹری الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق ملازمین کو پے سکیل کے مطابق 20 ہاف ڈیلیز کے برابر الاؤنس ملے گا۔ ملازمین کیلئے اس الاؤنس کی منظوری  بورڈ آف گورنرز کے 52 ویں اجلاس میں دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کو 4960 روپے، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کو 6240 روپے، گریڈ 12 سے 16 تک کے ملازمین کو 11,200 روپے، گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کو 20 ہزار روپے جبکہ گریڈ 19 اور 20 کے ملازمین کو ماہانہ 24,880 روپے کمپنسیٹری الاؤنس ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...