پیشگی نوٹس، بل پیش کئے بغیر قانون سازی قابل مذمت ہے: سینٹ کمیٹی 


اسلام آباد (خبرنگار) سینٹ کی ڈیلیگیٹڈ لیجسلیشن کمیٹی نے بل کو ضمنی ایجنڈے پر رکھ کر بل پیش کیے بغیر یا کوئی نوٹس جاری کیے بغیر قانون سازی کی مذمت کی ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ کوئی نوٹس یا سرکلر جاری نہیں کیا جاتا اور بل فراہم کیا جاتا ہے جبکہ تحریک وزیر ایوان میں پڑھتے ہیں۔ قانون سازی پر عدالتوں کی آبزرویشن ایک جیسی ہے اور اس طرح قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ وزیر، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھیں گے کہ آئین 1973ء کے تحت پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کے طریقہ کار کو منظم اور بحال کیا جائے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تفویض شدہ قانون سازی کا اجلاس  رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا۔ 29نومبر 2022ء کو ہونے والے کمیٹی اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیرنٹ ایکٹ کا مطالعہ کرنا لازمی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا قواعد و ضوابط پیرنٹ ایکٹ کے مطابق ہیں اور کوئی قانون متجاوز یا کوئی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...