پرویز الٰہی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیرغور: عطاء تارڑ


لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے پرویز الٰہی  کے صاحبزادے لاہور ماسٹر پلان کے پیسے لے کر ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے صاحبزادے کے پاس بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں، اس لیے ان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے۔ مونس الٰہی کی طرح انہیں بیرون ملک بھاگنے نہیں دیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے کی کرپشن کے باعث پی ٹی آئی کی ساکھ خراب ہوئی، کیونکہ اربوں روپے کی کرپشن پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے نے کی ہے۔ پنجاب کے حکمران اتحاد کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ صوبے میں آٹے کا بحران ہے انہیں کوئی پروا نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...