لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری سیکٹر پہلے ہی بند ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن اس ملک کے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث پیداواری سیکٹر بند ہو رہا ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ دوسری طرف خوردنی تیل کا بحران سر اٹھا رہا ہے، پاکستان کو ارادی طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔