لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر مزید کارروائی 18جنوری تک ملتوی کر دی۔ فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے فواد حسن فواد کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔