منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) نواحی گائوں چک 33 خاصہ تھانہ گوجرہ میں دو گروپوں میں بچوں کی لڑائی پر اندھا دھند فائرنگ سے دو حقیقی بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ دو بھائی بابر سلطان اور عاطف سلطان سمیت محمد جعفر، ثناء اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک راہگیر ملک عمیر شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضہ میں لے لیا ہے اور پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا ہے۔