فیصل آباد، قصور میں 2 خواتین سے زیادتی، ایک سے خاوند کی بدفعلی 


فیصل آباد؍ قصور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاؤں چاہ رکھ والا کے رہائشی محنت کش رفیق کی بیٹی ن سے غلام عباس وغیرہ نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کرتے رہے اور دو ہزار ایک تولہ سونا اور اس کی بیٹی کو اغواء کر کے لے گئے۔ قصور کے نواح جھلار خوشحال سنگھ کے علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔ جھلار خوشحال سنگھ کے رہائشی اقبال نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ دوسال قبل میری بیٹی (ز) کی شادی شان سے ہوئی مجھے میری بیٹی کے سسرا ل سے فون آیا کے میری بیٹی کی طبیت خراب ہے اسے لے جاؤ میں وہاں گیا تو میری بیٹی نے مجھے بتایا ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر تین بار اسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا ہے۔ فیصل آباد کے تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے چک نمبر 275 گ ب کے رہائشی مقصود کی اہلیہ (ش) کو ملزم فلک شیر نے اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا اور اسے نامعلوم مقام پر لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن