چمن:  بلوچستان کانسٹیبلری کے ڈی ایس پی ٹریفک حادثے میں بیوی بچوں سمیت جاں بحق


چمن (آئی این پی) چمن میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری لورا لائی کے ڈی ایس پی مختار ملغانی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن میں خانو زئی کے علاقے گوال میں گاڑی اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ ذرائع کے مطابق این 50 ہائی وے پر زیارت کراس کے قریب کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کار اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی، حادثہ دھند اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری لورا لائی کے ڈی ایس پی مختار ملغانی، ان کی اہلیہ، بیٹا اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن