سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا مواد ہٹانے کا حکم دے دیا

Jan 12, 2023


لاہور (نیٹ نیوز) اداکارہ کبریٰ خان کے بعد معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور من گھڑت الزامات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ مہوش حیات کی جانب سے خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مو¿قف اختیار کیا کہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔ جھوٹے‘ گھٹیا الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں۔ اداکارہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے۔ مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف موجود مواد فوری ہٹایا جائے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت‘ پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر درخواست گزار کے خلاف مواد فوری ہٹانے کا حکم دیدیا اور فریقین کو 26 جنوری کو پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ گفتگو میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جس طرح سے میری کردارکشی کی گئی‘ اس کیلئے مجھے عدالت کے دروازے پر آنا پڑے گا۔
مہوش حیات

مزیدخبریں