وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات جائیں گے


 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار +خبر نگار خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے (آج)جمعرات12 جنوری کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 12 سے 13 جنوری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، جس میں کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔


وزیراعظم دورہ

ای پیپر دی نیشن